معلومات حاصل کریں
ایم آر سی معلومات کا ذخیرہ ہیں۔ ایم آر سیز ایسے معلوماتی مراکز کے طور پر کام کرتے ہیں جوممکنہ، بیرون ملک جانے والے اور وطن واپس آنے والے تارکین وطن کو تازہ ترین معلومات فراہم کرتے ہیں تاکہ ان کے ہجرت کے سفر کو محفوظ بنایا جاسکے۔ ہم اسلام آباد اور لاہور دفاترمیں مفت معلومات فراہم کرتے ہیں اورکلائنٹس کے تمام سوالات کے جواب دیتے ہیں
ایم آر سیز لوگوں تک ہجرت سے متعلق معلومات پہچانے کے لیے مختلف طریقوں پر بھی عمل کرتے ہیں۔ ایم آرسی میں ہمارے باقاعدہ کام درج ذیل ہیں:
- پاکستان کے ان مختلف اضلاع میں جہاں سے سب سے زیادہ ہجرت کی جاتی ہے، موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے آگاہی مہم اور تعلیم کے ذریعے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا
- قومی اور یونین کی سطح پر مختلف تعلیمی اور تربیتی اداروں میں آگاہی سیشنز کا انعقاد
- قومی تعطیلات اور مواقعوں پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کرنا
- ذیادہ سے زیادہ رسائی کے لئے ہاٹ لائنز، موبائل ایپلی کیشنز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرنا
- ہجرت کی معلومات پھیلانے کے لئے ریڈیو، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا استعمال کرنا
- ہجرت سے متعلق معلومات فراہم کرنا، معلوماتی مواد اور مختصر ویڈیو پیغامات بنانا اور پھیلانا